پاکستان نے جنگ میں جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے: ایرانی صدر




ایرانی صدر: پاکستان کا ساتھ ناقابلِ فراموش، مسلم دنیا کے اتحاد کی ضرورت ہے

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر و اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان نے جو حمایت فراہم کی، وہ ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی ریاست کا اصل مقصد مسلم ممالک کے درمیان اختلاف اور انتشار پیدا کرنا ہے، اس لیے موجودہ حالات میں اسلامی دنیا کا اتحاد اور باہمی ہم آہنگی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکی ہے۔

ایرانی صدر نے زور دیا کہ مسلم ممالک کو اپنے اختلافات پسِ پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔