ہانیہ اور عاصم کی نئی تصاویر نے پھر سے ڈیٹنگ کے اشارے دے دیئے


 

اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی قربتوں کے اشارے سامنے آنے لگے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ساحلِ سمندر پر گزارے لمحات کی تصاویرشیئر کی ہیں جس میں مختلف مناظر شامل تھے۔ ایک تصویر میں ہانیہ کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی دکھائی دیں جس نے ان کے اور عاصم اظہر کے دوبارہ تعلقات کی افواہوں کو ہوا دے دی