عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد کے اعلان سے مومینٹم بن رہا تھا لیکن بار بار علی امین گنڈاپورکے اعلانات سے مومینٹم ٹوٹ جاتا ہے، بیرسٹر سعد رسول
ماہر قانون بیرسٹر سعد رسول نے عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے کے اعلان اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکے تحریک کے حوالے سے بیانات پر اپناتجزیہ پیش کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہر قانون بیرسٹر سعد رسول کاکہناتھا کہ یہ بات ہو رہی تھی کہ عمران خان کے بیٹے خودآئیں گے اور علیمہ خان تحریک کو خودلیڈ کریں گی،اس اعلان سے حکومت تذبذب کا شکار تھی کہ اگر وہ آ گئے تو کس جرم میں انہیں گرفتار کریں گے جو کچھ باتیں کی گئیں،کیونکہ وہ برطانوی شہری بھی ہیں،وہ احتجاج کرنے آ رہے ہیں وہ کسی سیاسی پارٹی کا حصہ بھی نہیں ہیں،اس سے ان کے بہت سارے لوگ نکل آئیں گے ،اس سے ایک مومینٹم بن رہا تھا، بار بار علی امین گنڈاپور کے اعلانات سے جو مومینٹم بنتاہے وہ ٹوٹ جاتا ہے۔