اگر پی ٹی آئی کو تحریک کامیاب بنانی ہے تو مزید کسی جماعت کی سپورٹ حاصل کرنا ہوگی: تجزیہ کار حسن عسکری


 

تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کے اندر اس وقت مسائل موجود ہیں اس لیے ایک  سے زیادہ بیانیے چل رہے ہیں اور چلتے  رہیں گے۔پارٹی میں سب مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ حل کے بارے میں  الگ الگ انداز سے سوچ رہے ہیں کہ مزاحمت کرنی ہے یا مذاکرات ۔دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  پی ٹی آئی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ آخر میں آ کر پتہ لگے گااس لیے تحریک انصاف کے رہنماوں کے بیانات سنتے رہیں لیکن ان کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ ابھی پانچ اگست بہت دور ہےفی الحال اتنی غیر یقینی کی صورتحال ہے  کہ ایک ہفتے بعد سیاسی منظر نامے کے بارے میں ہمیں نہیں پتہ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی نے اگر تحریک کامیاب کرنی ہے تو انہیں مزید سپورٹ جمع کرنی ہوگی اور مزید کسی جماعت کو اپنے ساتھ ملانا ہو گا۔