راتوں رات کیا ہوا؟ عوام پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی!"

 


حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور معاشی ضرب لگاتے ہوئے پٹرول بم گرا دیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:

  • ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

  • پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عوام پہلے ہی مہنگائی کے شدید دباؤ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔