کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران سندھ کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مون سون کی ہوائیں مسلسل سندھ کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت اگلے 3 روز میں جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، قمبرشہدادکوٹ، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارش کاامکان ہے۔اس کے علاوہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، جامشورو اور کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
