سندھ میں کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں 14 اگست تک توسیع
کراچی: سندھ حکومت نے گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بنوانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کیا۔
وزیر کا کہنا تھا کہ اب گاڑی مالکان کو 14 اگست 2025 تک کی مہلت دی گئی ہے، اور اس تاریخ تک پرانے نمبر پلیٹس کی بنیاد پر کوئی چالان نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت سے قبل:
-
اپنی گاڑیاں اپنے نام پر منتقل کروائیں
-
اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس حاصل کر لیں
مکیش چاؤلہ نے مزید کہا کہ اوپر لیٹرز پر موٹر سائیکل چلانا جرم ہے، اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق اب تک:
-
12 لاکھ موٹر سائیکلوں
-
اور 20 لاکھ گاڑیوں کو نئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس جاری کی جا چکی ہیں۔
