خیبرپختونخوا میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق موسلادھار بارش سے دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ شہروں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آندھی اور ژالہ باری کےباعث بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے سبب ضلعی انتظامیہ کوالرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
