لیگی رہنما جاوید لطیف نے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی


 مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی۔

لیگی رہنما جاوید لطیف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ  آپ یہ بات کرتے ہیں کہ سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہیں 600فیصد بڑھ گئیں،میں تو ایک فیصد بڑھنے کے حق میں نہیں ہوں،لیگی رہنما نے کہاکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو بندہ اسمبلی میں پہنچتا ہے اس کو اللہ نے اتنے وسائل دیئے ہوتے ہیں کہ وہ اگر نظر دوڑائے تومہنگائی میں پیسے لوگوں کے مقابلے میں اس کا بہت اچھا گزارا ہوتا ہے۔