اداکارہ فضا علی حال ہی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی ماڈل حمیرا اصغر کی موت پر جذباتی ہوگئیں


 اداکارہ نے ایک ویڈیو میں حمیرا اصغر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے والدین کو جذباتی پیغام دیا۔

فضا علی نے والدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ' ہم معاشرے میں لوگوں کو دکھانے کے لیے اچھے ماں باپ بننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم لوگوں کو دکھاتے ہیں ہم اچھے ہیں، ہمارے کہنے پر نہیں چلی، شوبز میں کام کررہی تھی تو گھر سے نکال دو یا پھر ہمارے لیے مرگئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر اولاد شوبز میں گئی، کوئی اپنی پسند کا کام کیا، اپنی پسند کی شادی کی  یا برے لوگوں میں پھنس گئی، کسی حادثے کا شکار ہوگئی تو یہ ماں باپ کی وجہ سے ہے کیونکہ اس کے والدین اس کی سننے والے نہیں ہیں۔

فضا علی نے ویڈیو میں مزید کہا کہ 'آج اگر ہم اپنی اولاد کو سننے والے ماں باپ بن جائیں تو ہماری اولادیں حمیرا اصغر کی طرح نہیں مریں گی، خدارا اپنی اولاد کو سننا سیکھیں۔'

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے جب کہ اداکارہ کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا