راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ان کے وکلا پیش ہوئے۔
عدالت نے عدم پیروی پر عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔
واضح رہےکہ عمر ایوب 26 نومبراحتجاج کے 14 مقدمات میں ضمانت پر تھے
