مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر سماعت؛فریقین کے دلائل مکمل ،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا


 

کے پی سے قومی اسمبلی  میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پرفریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں کے پی سے قومی اسمبلی  میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں5رکنی بنچ  نے سماعت  کی، وکیل مسلم لیگ ن نےکہاکہ میرے امیدوار کو 22فروری کو نوٹیفائی کیاگیا،اس کے 3دن تو اسی روز سے شمار ہوتے ہیں،اب میرے امیدوار کو حق رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، جے یو آئی اور ہماری جنرل سیٹیں برابر تو مخصوس نشستیں کیوں نہیں،ہمیں 8اور جے یو آئی کو 10سیٹیں کیسے دی جا سکتی ہیں؟دونوں جماعتوں کو 9،9مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں تھیں،قانون کےمطابق نشستیں برابر ہونےپر ٹاس ہو سکتا ہے۔