ہم میاں بیوی بزنس کلاس اور بچوں کو اکانومی کا سفر کراتے ہیں


 

پاکستانی میزبان  ند ا یاسر  نے اعتراف  کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر بزنس کلاس جب کہ بچے اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔

ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے کیرئیر سمیت مختلف اور دلچسپ  موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو  سفر سے متعلق ندا نے بتایا کہ ’میں  نے بہت سی جگہوں کا سفر کیا ہے، شاپنگ کی شوقین ہوں لیکن اس کے باوجود کپڑوں پر سوچ سمجھ کر پیسے خرچ کرتی ہوں اور جن کپڑوں کی ضرورت ہو بس وہی خریدتی ہوں، بیرون ملک سے واپسی پر  پہلے پہل سب کیلئے تحائف لیتی تھی لیکن اب مہنگائی کا سوچ کر  صرف بہنوں اور ابو کیلئے خریدتی ہوں‘

ندا نے بتایا کہ ’میں  دوسرے لوگوں کی طرح کمپلیکس یا کلاس کو ترجیح دینے والی خواتین جیسی نہیں ہوں ، زیادہ سفر کرتی ہوں اس لیے میرے پاس miles اور points موجود ہوتے ہیں، دوسری جانب   بزنس کلاس کی کوئی اچھی  ڈیل آفر کی جائے تو میں سستے بزنس کلاس کی ٹکٹ خرید لیتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنے بچوں کو بھی  زندگی میں ایک مرتبہ بزنس کلاس میں سفر کروایا ہے وہ بھی اس لیے کہ انہیں اس  سفر کی حسرت نہ رہے، اس کے بعد سے   بچوں کو کہہ دیا ہے کہ اپنی تنخواہ سے ہی  بزنس کلاس میں سفر کریں، اب اگر بجٹ نہ ہو تو میں اور یاسر بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں جبک ہ میرے تینوں بچے اکانومی کلاس میں ہی سفر کرتے ہیں‘۔

ندا یاسر نے مزید بتایا کہ ’میں نے اپنی بہت سی بیوقوفیوں کی وجہ سے کافی مرتبہ فلائٹ مس کی ہے‘۔

میزبان کی جانب سے  بچوں کو اکانومی کلاس میں سفر کرانے کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین  ناراض دکھائی دیے اورندا یاسرپر تنقید کی۔

 فریحہ ارشد نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ کیا بچے سوتیلے ہیں؟‘ 

ایک خاتون نے ندا پر واضح کیا کہ انسان ساری عمر اپنے بچوں کیلئے ہی محنت کرتا ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا یہ میرے لیے بہت عجیب سی بات ہے، بطور ماں میں اس چیز کو کبھی پسند نہ کروں