گنڈا پور کی گاڑیاں سیالکوٹ سے گزریں ، توقع تھی سانحۂ سوات کے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت ہی کرلیں گے: عظمیٰ بخاری


 

 پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ ’’میں گنڈاپور کی ناقد ہوں لیکن مجھے توقع تھی کہ سیالکوٹ کا وہ خاندان جن کے 10 افراد ان کی نااہلی کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹہ اپنے سامنے موت کو دیکھتے رہے مگر انہیں ریسکیو کرنے کوئی نہیں آیا، ان کے گھر جا کر معافی نہیں تو تعزیت ہی کر لیں گے لیکن سیالکوٹ سے فراٹے بھرتے ان کی گاڑیاں گزری ہیں، کہاگیاکہ26 اراکین پنجاب اسمبلی سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں جن کے ساتھ کچھ نہیں ہوا لیکن انہوں نے خود بہت کچھ کیا ہے، اچھا ہوتا کہ وہ کہتے کہ ہم سیالکوٹ کے ان خاندانوں کیساتھ بھی اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں، ظاہر ہے ان کا لیڈر بھی وہی تھا جو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر ورثا ءکو بلاتا تھا کہ آئیں اور تعزیت وصول کریں، یہ بھی انہی کے پیروکار ہیں‘‘۔