کراچی: غیرملکی خاتون کو منشیات سمگل کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا

 


کراچی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے یوگنڈا کی خاتون کو کوکین سمگل کرنے کے جرم میں اعتراف کرنے پر 7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت کے جج راجیش چندر راجپوت نے ملزمہ ناکاوا ایڈیہی کو سی این ایس ایکٹ 1997 (ترمیم شدہ 2022) کی دفعہ 9 (1) 7 (b) کے تحت سزا سنائی۔
سرکاری پراسیکیوٹر عبدالحَنان کے مطابق ملزمہ رواں سال جنوری میں پاکستان پہنچی تھی، جب کہ اس نے مبینہ طور پر 11 کیپسولز جن میں 144 گرام کوکین چھپی ہوئی تھی، اپنے معدے میں چھپائے ہوئے تھے، اسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گرفتار کیا تھا۔
جب عدالت میں باقاعدہ فردِ جرم عائد کرنے کے لیے پیشی ہوئی تو ملزمہ نے رضاکارانہ طور پر جرم کا اعتراف کرتے ہوئے رحم کی درخواست کی، عدالت نے اس کا بیان ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 342 کے تحت ریکارڈ کیا، جس میں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
عدالت نے جرم تسلیم کرنے پر نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے قید کی سزا سنائی، جج نے نوٹ کیا کہ ’ملزمہ کا بیان سنا اور کیس کے ریکارڈ کا بغور جائزہ لیا، فردِ جرم عائد کرتے وقت، ملزمہ نے پاکستان میں جسم میں چھپائے گئے 11 کیپسولز میں 144 گرام کوکین درآمد کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا