رتوڈیرو کے علاقے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی ذہنی معذور بچی دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ مرکزی ملزم پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے گزشتہ روز 12 سالہ ذہنی معذور بچی کے ساتھ 3 افراد نے جنسی زیادتی کی، جسے نازک حالت میں لاڑکانہ کے ٹراماسینٹر میں منتقل کیا گیا جبکہ اسی دوران پولیس نے زیادتی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔
جیو نیوز کے مطابق کارروائی کے دوران مرکزی ملزم اپنے ساتھیو ں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا اور ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں