پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کا تسلسل برقرار، 1 لاکھ 37 ہزار کی حد عبور


 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے نئی تاریخی حد عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1,176 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 137,678 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 137,727 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا، جو کہ اسٹاک مارکیٹ کی اب تک کی ایک اور بڑی پیش رفت ہے۔

اس سے ایک دن قبل، پیر کو کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1,36502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو اس وقت تک کی بلند ترین سطح تھی۔